رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے جس میں مسلمانوں پر روزے فرض ہیں۔ یہ مہینہ بے شمار برکتوں والا ہے۔
رمضان کی خصوصیات
- اس میں قرآن نازل ہوا
- شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے
- جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں
- دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔"