ہمارے بارے میں

ہمارا مشن

قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنا، لوگوں کے شرعی مسائل کا حل پیش کرنا، اور امت مسلمہ میں دینی شعور بیدار کرنا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر مسلمان اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارے۔

ہمارا وژن

ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا جہاں اسلام کی حقیقی تعلیمات عام ہوں، ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے، اور اخلاقی اقدار کا بول بالا ہو۔ ہم ٹیکنالوجی کو دین کی خدمت کے لیے استعمال کرتے ہوئے اسے ہر گھر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ہمارے بارے میں

لائبریری دراصل ایسا عظیم مقام ہے جہاں ہزاروں سالوں کا فکری و علمی اثاثہ لاکھوں کڑوڑوں اربابِ علم و دانش کی ذہنی اور قلمی کاوشوں کا ثمرہ اور لب لباب جمع ہوتا ہے۔ جہاں الہامی آسمانی کتب، بعض انسانی استعداد اور شعوری ارتقاء کے مفاہیم کے لفظی مجموعے، محدّثین و مفسّرین کی تفاسیر و شروحات کا مجموعہ، محققین و مفکرین کی تدقیقات، تحقیقات و افکار کا علمی خزانہ، مصنفین و مترجمین کی کتب و تراجم، انسانی تحریرات و تخلیقات کا ورثہ، علوم و فنون کی دولت، شاعروں، نثرنگاروں، ادیبوں اور خطیبوں کی قلمی فتوحات کا ذخیرہ یکجا ایک چھت کے نیچے میسر ہوتا ہے۔

لائبریری میں داخل ہونے والا لاکھوں نابغۂ روزگار صفحۂ ہستی کے شاہکار اور عبقری لوگوں سے بغل گیر اور ہم کلام ہوتا ہے اور ان کی فکری روشنی سے جہانِ ذہن و قلب کو جگمگاتا ہے۔

تاریخ بھی اُنہی قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے عِلمی سرمائے کی حِفاظت کرنا جانتی ہیں۔

مہنگائی کے اِس دور میں نئی کتابیں خریدنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس لئے ذاتی لائبریری بنانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے تو اس اعتبار سے بھی لائبریریز کی اہمیت کہیں بڑھ جاتی ہے، پھر ہر انسان کی اپنی اپنی پسند اور اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے۔ بعض تاریخی کتابیں پسند کرتے ہیں، بعض ادبی، بعض سیاسی اور بعض دینی کتابوں کا شوق رکھتے ہیں۔ ایک لائبریری میں مختلف موضوعات سے متعلق کتابیں ہوتی ہیں اور ایک موضوع پر بہت سی کتابیں مل جاتی ہیں اور انسان بیک وقت ایک موضوع پر ہر قسم کے خیالات و تحقیقات سے استفادہ کر سکتا ہے۔

زرین لائبریری اسی سنہری سلسلہ کی ایک کڑی ہے، جس کو والدہ رحمۃ اللہ علیھا و نور اللہ مرقدھا و برد اللہ مضجعھا کی طرف انتساب کرتے ہوئے زرین لائبریری سے موسوم کیا گیا ہے۔

لائبریری میں کتب کی درجہ بندی ریڑھ کی ہڈی بحیثیت رکھتی ہے، اگر کتابوں کی ترتیب درست نہ ہو اور مواد بکھرا ہوا ہو تو لائبریری کے فوائد و ثمرات کما حقہ حاصل نہ ہوں گے۔

اسی لئے زرین لائبریری میں تمام قسم اور مختلف نوع کی کتابیں مرتب اور سلیقے سے اہلِ ذوق و اہلِ علم کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔

ترتیبِ کتب فہرست میں ملاحظہ فرمائیں۔

نوٹ:
کتابوں کو تلاش کرنے کے لئے کتاب کا نام یا مصنف کا نام لکھیں۔

ہمارے بارے میں لوگوں کی رائے

Ali Hassan
مظفر حسین

طالب علم

"ماشاءاللہ، یہ ویب سائٹ بہت معلوماتی ہے۔ مجھے یہاں سے بہت سے دینی مسائل کا حل ملا۔ اللہ آپ کو جزا دے۔"

Fatima Zahra
شہناز خان

خاتون خانہ

"آن لائن فتاویٰ کی سہولت بہت بہترین ہے۔ گھر بیٹھے شرعی مسائل کا حل مل جاتا ہے۔ بہت شکریہ۔"

Umar Farooq
عمر فاروق

ٹیچر

"کتب کا سیکشن بہت شاندار ہے۔ دینی کتب کا اتنا بڑا ذخیرہ ایک جگہ ملنا بہت بڑی نعمت ہے۔"